ٰاسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے (ن )لیگی رہنما ورکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ کی ملاقات

25

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے ج اسمبلی سیکرٹریٹ اسپیکر چیمبر میں خصوصی ملاقات کی اس موقع پر معروف سیاسی شخصیت احسان اللہ خاکسار بھی موجود تھے صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے انہیں بلوچستان کے تنظیمی معاملات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔

ملاقات میں باقائدہ احسان اللہ خاکسار کی مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا ،کوئٹہ میں جلد بہت بڑے گرینڈ شمولیتی جلسے کا انعقاد کیا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اہم سیاسی و قبائلی شخصیات کی پارٹی میں شمولیت سے بلوچستان کی سیاسی ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہونگے اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان کے پارٹی کارکنوں کے لیے پارٹی سیکرٹریٹ کے قیام اور شمولیتوں کو خوش ئند قرار دیتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا جمال شاہ کاکڑ نے ان کی خدمات پارٹی سرپرستی اور بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے ذاتی دلچسپی لینے اور ہمدردانہ رویہ پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں