34

بھارت میں بیٹے نے معذور ماں کو چوتھی منزل سے پھینک دیا

بھارت کے شہر بنگلورو میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی 75 سالہ معذور اور بیمار ماں کو چوتھی منزل سے نیچے پھینک دیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب عمارت کے مالک وکرم نے گھر کے عقب سے زور دار آواز سنی اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم وینکٹیش کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جس پر اپنی والدہ ساوتر ماسی کے قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ کئی سالوں سے اپنی بیمار والدہ کی دیکھ بھال کر رہا تھا۔ ان کے مطابق والد کے انتقال کے بعد والدہ فالج کے باعث بستر پر تھیں اور ان کی مکمل دیکھ بھال اس کے لیے مشکل ہوتی جا رہی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم اپنی والدہ کے ساتھ پہلی منزل پر رہائش پذیر تھا اور بعد ازاں انہیں عمارت کی چوتھی منزل پر لے جا کر مبینہ طور پر نیچے پھینک دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں