47

شبمن گل نے بطور کپتان اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز میں 4 سنچریاں بناکر تاریخ رقم کردی

بھارتی بیٹر شبمن گل ٹیسٹ کرکٹ میں کی تاریخ میں بطور کپتان پہلی سیریز میں 4 سنچریاں اسکور کرنے والے پہلے بلے باز بن گئے۔

اولڈ ٹریفورڈ میں اتوار کو انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کے پانچویں دن بھارتی بیٹر شبمن گل بطور کپتان اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز میں چار سنچریاں بنانے والے پہلے کپتان بن گئے، انھوں نے اپنے سابق کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ٹیسٹ میچ میں ایک مرحلے پر دوسری اننگز میں صفر رنز پر بھارت کے 2 کھلاڑی آئوٹ ہوگئے تھے ایسے میں شبمن گل اور کے ایل راہول 188 رنز کی شراکت کے ساتھ بھارتی ٹیم کو منجدھار سے نکالا۔

شبمن گل نے 203 گیندوں پر 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 12 چوکے بھی شامل تھے، اس سے قبل وی اس سیریز میں ڈبل سنچری بھی اسکور کرچکے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ واروک آرمسٹرانگ، بریڈمین، گریگ چیپل، ویرات کوہلی اور اسٹیون اسمتھ نے بطور کپتان اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز میں تین تین سنچریاں اسکور کی تھیں جبکہ شبمن گل 4 سنچریاں اسکور کرکے ان سب سے آگے نکل گئے ہیں۔

ویرارت کوہلی نے یہ کارنامہ 2014-15 میں آسٹریلیا کے خلاف بارڈر-گواسکر ٹرافی ٹیسٹ سیریز میں بنایا تھا، اس سیریز میں شبمن گل اب تک 700 رنز سے زیادہ اسکور کرچکے ہیں، وہ یہ سنگ میل حاصل کرنے والے تیسرے بھارتی کرکٹر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں