180

رات کو گیس کی لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ ختم کیاجائے

جمعیت علمااسلام نظریاتی پاکستان کےمرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی نے رات کوکوئٹہ میں 10 بجے سےصبح تک گیس کی بندش پرتعجب کااظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ رات کوگیس کی بندش کا کوئی جوازنہیں اکثر گھریلو خواتین رات ہی کوکھاناپکاتی ہیں گیس کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو شدید اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے گرمیوں میں گیس کی طلب میں نمایاں کمی کے باوجود گیس بندش کا سلسلہ برقرار ہے شہری علاقوں میں اکثر گھروں میں رات کو دس بجے کھانے پکانےکا معمول ہےلیکن گیس کی بندش نےشہریوں کوپریشانی میں مبتلاکیاہے شہریوں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ لوڈشیڈنگ اس عدالتی فیصلے کے بعد شروع ہوئی جس میں گیس بلوں میں کمی کا حکم دیا گیا تھا جس کے بعد سے گیس کی فراہمی میں بدترین تعطل پیدا ہوگیا انہوں نےکہاکہ رات کودیرسے آنے والے مہمانوں کیلئےبھی پریشانی کا سامنا ہوتا ہے انہوں نےرات کوگیس کی بندش کوبلا جواز قرار دیتے ہوئےسوئی گیس کمپنی کےاعلیٰ حکام سےفوری طوررات کو گیس لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ ختم کرنے کامطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں