بالی ووڈ کے لیجنڈ دھرمیندر کے انتقال پر شوبز انڈسٹری سوگوار ہے اور مختلف ستاروں نے جذباتی خراج تحسین پیش کیا۔
فلمساز کرن جوہر نے دھرمیندر کو “بھارت کا سچا لیجنڈ” قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ان کی محبت، گرم جوشی اور دعاؤں کی کمی ہمیشہ محسوس ہوگی، ہماری انڈسٹری میں آج ایک خلا پیدا ہو گیا ہے، جو کبھی پُر نہیں ہو سکتا۔”
کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر دھرمیندر کی دادا راج کپور کے ساتھ یادگار تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ “Forever in power”۔
اداکار اجے دیوگن نے کہا کہ “دھرمیندر کی موجودگی اور سخاوت نے کئی نسلوں کے فنکاروں کو متاثر کیا۔ انڈسٹری ایک لیجنڈ سے محروم ہوگئی۔”









