سیکورٹی فورسز نے شعبان میں جاری آپریشن میں مزید 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا،مجموعی تعداد 126 پوگئی ،سیکورٹی ذرائع

35

سیکورٹی فورسزکی فتنہ الخوارج کیخلاف شعبان کے علاقے میں جاری آپریشن کے دوران مزید 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا شعبان آپریشن میں ہلاکتوں کی تعداد 88 ہوگئی۔

جبکہ 5 جولائی سے اب تک مجموعی طور پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 126 خارجی مارے جا چکے ہیں سیکورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے شعبان میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے خارجیوں کو ہوائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنایا جارہا ہے سکیورٹی فورسزکی موثرکارروائیوں کے نتیجے میں خارجی دہشتگردوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔

سیکیورٹی فورسزکی موثر کارروائیوں کے دوران مزید 3 دہشتگرد وں کو مارا گیا ہے اور آپریشن شعبان کے دوران اب تک مارے جانے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 88 ہوگئی ہے، پانچ جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور 126 خارجی ہلاک کردیئے گئے ہیں۔

سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں