ثناء اللہ ابابکی بلوچستان انوائرنمنٹل پروٹیکشن ٹربیونل کے چیئرمین مقرر

29

بلوچستان میں ماحولیاتی تحفظ کے فروغ اور آلودگی کی روک تھام کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے حکومت بلوچستان نے معروف قانون دان ثناء اللہ ابابکی کو بلوچستان انوائرنمنٹل پروٹیکشن ٹربیونل کا چیئر مین مقرر کر دیا ہے۔ یہ تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔

محکمہ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ثناء اللہ ابابکی کی یہ تقرری بلوچستان انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایکٹ، 2012 کی ذیلی شق (2) سیکشن 28 اور بلوچستان انوائرنمنٹل پروٹیکشن ٹربیونل رولز، 2017 کے رول 3 (1) کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔

یہ اہم فیصلہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی منظوری اور بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ ثناء اللہ ابابکی، جو کہ میر بادل خان کے صاحبزادے ہیں، اس عہدے پر آئندہ تین سال کے لیے خدمات انجام دیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں