بگ باس 19 کی کنٹیسٹنٹ فرحانہ بھٹ کے بارے میں ریمارکس پر انٹرنیٹ صارفین نے سلمان خان و خواتین کے خلاف تعصب رکھنے والا قرار دے دیا۔
بگ باس 19 کے ایک ٹاسک کے دوران دلی سے تعلق رکھنے والی بھارتی اداکارہ اشنور کور نے فرحانہ کے بارے میں منفی ریمارکس دیے اور کہا کہ وہ ہاؤس میں منفیت پھیلاتی ہیں، ایمانداری سے پوچھیں تو مجھے نہیں معلوم کہ ہاؤس کے باہر ان کا سفر کیسا ہوگا؟ جس کے بعد سلمان خان نے ہاؤس میں فرحانہ کے رویّے پر تبصرہ کیا۔
فرحانہ بھٹ کے رویے کے بارے میں سلمان خان کے متنازع کمنٹ انھیں مہنگے پڑ گئے کیونکہ اب سوشل میڈیا پر انھیں کڑی تنقید کا سامنا ہے۔









