کوئلہ کان حادثےمیں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس

27

آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کے رہنمائوں محمد رمضان اچکزئی ، عبدالحئی، محمدرفیق لہڑی، محمد یوسف کاکڑ، عبدالباقی لہڑی، محمد یار علیزئی اورسید آغا محمدنے سورینج کوئلہ کان میں حادثے کی وجہ سے 34 قیمتی جانیں ضائع ہونے کے واقعے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہےکہ ان حادثات کی روک تھام کیلئے حکومتی دعوے زبانی جمع خرچ تک محدود ہیں مائنز سے تعلق رکھنے والے افسران نے کبھی سنجیدگی سے مزدوروں کی سیفٹی کو اولیت نہیں دیذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا گیاانہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کانکنوں کے تحفظ کیلیے اقدامات کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں