حکمران اور فیصلہ ساز 27 ستمبر سے پہلے آنکھیں کھول لیں ورنہ حالات کو سنبھالنا مشکل ہو جائے گا، سہیل آفریدی

15

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ حکمران اور فیصلہ ساز 27 ستمبر سے پہلے آنکھیں کھول لیں اور ملک کو انصاف، آئین اور قانون کی بالادستی کی طرف لے جائیں ورنہ حالات کو سنبھالنا مشکل ہو جائے گا۔

سپریم کورٹ کے باہر دھرنے میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق تشویش ناک خبریں سامنے آرہی ہیں اور قوم کو ان کی صحت کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں نہ ہم اُن کی صحت پر سیاست کرتے ہیں اور نہ ہی عمران خان نے اپنی صحت کے حوالے سے کبھی ایسی کوئی بات کی ہے جس کا مقصد انہیں کسی ریلیف کا حصول ہو ، لہٰذا ضروری ہے کہ عمران خان کی صحت کے معاملے کو سنجیدگی سے لیا جائے اور اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیملی کی موجودگی میں ذاتی معالجین کی زیر نگرانی علاج کا مطالبہ پورا کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے دورِ حکومت میں نواز شریف کو علاج کے لیے بیرونِ ملک جانے کی اجازت دی تھی، حالانکہ نواز شریف کے خلاف کے خلاف جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹس کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے گئے تھے اور عمران خان بھی یہ سب جانتے تھے مگرا ُنہوں نے انسانی ہمدردی کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بیرون ملک علاج کیلئے جانے کی اجازت دی آج عمران خان کو ہی بنیادی انسانی حقوق اور انصاف سے محروم رکھا جا رہا ہے، جو انتہائی تشویش ناک اور ناقابلِ قبول ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں