سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے صوبے کی لینگویجز اکیڈمیز کے فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
بلوچستان اسمبلی میں پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ صوبے کی لینگویجز اکیڈمیز کے عہدیداران نے انہیں آگاہ کیا ہے کہ اکیڈمیز کے فنڈز بند ہیں۔
انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیر خزانہ سے اپیل کی کہ لینگویجز اکیڈمیز کے فنڈز فوری طور پر جاری کیے جائیں تاکہ ان کے امور معمول کے مطابق جاری رہ سکیں۔
ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ صوبے میں سڑکیں اور نالیاں بنتی رہتی ہیں، تاہم زبان و ادب کے فروغ کے لیے قائم اکیڈمیز کے فنڈز بھی جاری کیے جانے چاہئیں۔









