کیمرہ لگی عینکوں کی فروخت پر پابندی کی درخواست، لاہور ہائیکورٹ نے 15 روز میں پیشرفت رپورٹ طلب کر لی

28

لاہور ہائیکورٹ نے مارکیٹوں میں کیمرہ لگی عینکوں پر پابندی لگانے کی درخواست پر 15 روز میں تفصیلی پیشرفت رپورٹ طلب کر لی ہے ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیےوہ وقت دور نہیں جب سب کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز آئیں گی، سارے محکمے بے خبر سو رہے تھے کیا ان محکموں نے اجازت دے دی ہے؟

درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کیمرہ لگی عینکیں سیکیورٹی رسک بن رہی ہیں، حساس معلومات کا تبادلہ ہو رہا ہے، عدالت نے 15 روز میں حکام سے تفصیلی پیشرفت مہیا کرنے کا حکم دیا تو ایڈیشنل سیکریٹری کامرس نے استدعا کی کہ15دن کا وقت کم ہے ہمیں وقت کچھ اور دے دیں، چیف جسٹس نے کہا کہ یہ معاملہ بڑاحساس نوعیت کا ہے،15دن میں کتنے گھنٹے ہوتے ہیں ،کیمرے لگی عینکیں آسانی سے فروحت ہورہی ہیں بچوں سے جاکر پوچھیں۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب ساروں کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز آئیں گی ،یہ سارے محکمےبےخبرسورہے تھےکیا ان محکموں نے اجازت دے دی ہے، کیا حکومت کوپتہ نہیں ملک میں کیا چل رہا ہے،یہ چیزیں ملک میں داخل ہوچکی ہیں ۔ ایڈیشنل سیکرٹری کامرس نے جواب دیا کہ آئی ٹی منسٹری ،پی ٹی اے اور وزرات داخلہ کے ساتھ رابطے میں ہیں ،اس معاملے پر کابینہ میں سمری جانی ہے مہلت دی جائے، ایس او پی بنارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں