کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز رائلے روسو ایچ بی ایل پی ایس ایل میں 100میچز مکمل کرنے والے پہلے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے ۔ رائلے روسو ایچ بی ایل پی ایس ایل میں میں عماد وسیم، بابر اعظم اور فخر زمان کے بعد 100 میچز مکمل کرنے والے مجموعی طور پر چوتھے کھلاڑی بن گئے ۔
میچ سے قبل چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر اور اونر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ندیم عمر نے رائلے روسو کو مبارک باد دی اور گلیڈی ایٹرز کا اعزازی ہیلمٹ پیش کیا ۔
سائوتھ افریقہ سے تعلق رکھنے والے رائلے راسو ایچ بی ایل پی ایس ایل میں 2017ء سے لگاتار کھیل رہے ہیں رائلے روسو ایچ بی ایل پی ایس ایل میں چھ سیزن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور چار سیزن ملتان سلطانز کی نمائندگی کر چکے ہیں ۔ رائلے روسو 11نصف سنچریوں اور تین سنچریوں کی بدولت 2366رنز کے ساتھ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چوتھے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں ۔ ان کو غیر ملکی کھلاڑیوں میں بھی ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔









