کراچی سمیت جیکب آباد، میرپورخاص، تھرپار کر میں بارش کا امکان

12

کراچی میں 13 ستمبر سے 16 ستمبر تک بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، لاڑکانہ،جیکب آباد، میرپورخاص، تھرپارکر، ٹھٹہ،بدین اور گردونواح میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی ہے۔

اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے باعث سیکٹر ایف 10 میں درخت گرگیا جبکہ ہواؤں کی وجہ سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس میں آج میوزیکل کنسرٹ کے لیے لگایا گیا اسٹیج بھی گرگیا۔

اس کے علاوہ راولپنڈی میں آندھی کی وجہ سے مختلف علاقوں میں بجلی سپلائی منقطع ہوگئی۔

دوسری جانب پشاور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جبکہ اٹک اور نیلم آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں