پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے)نے این ڈی ایم اے کی جانب سے DEW-3 کے تحت جاری کردہ تازہ ترین ابتدائی وارننگ کی روشنی میں احتیاطی تدابیر اختیار کر نے کے لیے ہدایت کی گئی ہے.
جس کے مطابق 17 جولائی سے 23 جولائی 2026 کے دوران شمال مشرقی بلوچستان میں ایک موسمی نظام کے زیرِ اثر بارش، تیز ہوائیں، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ پہاڑی کیچمنٹ ایریاز میں ہونے والی بارش کے باعث تیز سطحی بہا پیدا ہو سکتا ہے، جس سے پہاڑی ندی نالوں، موسمی نالوں، برساتی ریلوں اور نشیبی علاقوں میں مقامی سطح پر فلیش فلڈ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
درمیانے سے بلند درجے کے فلیش فلڈ کے خطرے والے اضلاع:ژوب اور شیرانی: دریائے ژوب اور اس سے منسلک معاون ندیاں۔موسی خیل: کنگری دریا۔مندرجہ ذیل اضلاع کے پہاڑ برساتی ریلوں، موسمی نالوں اور آبی گزرگاہوں میں فلیش فلڈ کا خدشہ:لورالائی، قلعہ سیف اللہ، زیارت، ہرنائی، سبی، کچھی (بولان)، کوہلو، بارکھان، قلات، سوراب، خضدار، ڈیرہ بگٹی، لہڑی، نصیرآباد، جھل مگسی اور جعفرآباد۔مزید برآں، ناری، بولان اور لہڑی نالوں اور ان سے منسلک معاون ندی نالوں میں پانی کے بہا میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے لیے ہدایات تمام ڈپٹی کمشنرز/ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو فوری طور پر فعال کریں اور انہیں 24/7 بنیادوں پر مانیٹرنگ، رپورٹنگ اور رابطہ کاری کے ساتھ مکمل طور پر فعال رکھیں۔
تمام متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس اور ریسپانس ادارے ہائی الرٹ رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری کارروائی کی مکمل استعداد برقرار رکھیں۔
ضلعی انتظامیہ اور محکمہ آبپاشی موسمی دریاں، پہاڑی برساتی ریلوں، ندی نالوں اور آبی گزرگاہوں میں پانی کے بہا اور سطح کی مسلسل نگرانی کریں، خصوصا حساس کیچمنٹ ایریاز میں، اور پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافے یا کسی بھی ممکنہ خطرے کی فوری اطلاع دیں۔ریسکیو ٹیموں، ایمرجنسی مشینری اور امدادی وسائل کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار رکھا جائے۔
عوام الناس، خصوصا کیچمنٹ ایریاز، دریاں، پہاڑی برساتی ریلوں اور موسمی نالوں کے اطراف رہنے والے افراد کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ محتاط رہیں، ضروری حفاظتی اقدامات اختیار کریں، اور پانی کی سطح میں اچانک اضافے، حفاظتی پشتوں (بندوں) میں شگاف یا سیلاب سے متعلق کسی بھی خطرے کی صورت میں فوری طور پر ضلعی انتظامیہ یا پی ڈی ایم اے ایمرجنسی ہیلپ لائن (1129) پر اطلاع دیں۔









