سری لنکا کیخلاف سیریز کے آغاز سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا، کپتان انجرڈ

38

بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبمان گل سری لنکا کے خلاف واحد تین روزہ وارم اپ میچ کے پہلے روز میدان میں نہیں اتر سکے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے مطابق انہیں گزشتہ روز پریکٹس سیشن کے دوران دائیں ہاتھ کی انگلی پر چوٹ لگی تھی جس کے باعث احتیاطی تدبیر کے طور پر انہیں پہلے دن آرام دیا گیا ہے۔

ان کی عدم موجودگی میں نائب کپتان کے ایل راہول ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیم شبمان گل کی انجری پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے جبکہ آئندہ دو روز میں ان کی شرکت کا فیصلہ طبی معائنے کے بعد کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں