’کوئٹہ پولیس کی منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور ٹریفک اہلکاروں سے جھگڑنے والوں کے خلاف کارروائی، 6 ملزمان گرفتار

13

کوئٹہ پولیس نے منشیات فروشوں ، ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ جھگڑا کرنے ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چرس اسلحہ ایمونیشن، ایک موٹرسائیکل اور گاڑی قبضے میں لے لی۔ ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) عمران شوکت اور ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل کی خصوصی ہدایت پر ایس پی قائد آباد علی رضا ، ڈی ایس پی پشتون آبادمقصود احمد لغاری کی نگرانی میں ایس ایچ او انڈسٹریل خیر محمد نے دیگر عملے کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ جھگڑا کرنے والے 2 ملزمان مطیع اللہ اور رحمن کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسری کاروائی میں دو ملزمان عرفان احمد اور ظاہر خان کو گرفتار کرکے ایک پسٹل بمعہ رائونڈ اور گاڑی قبضے میں لے لی۔

اسی طرح تھانہ نیو کچلاک کے ایس ایچ او حاجی عبدالحئی گرانی نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ہیبت اللہ کے قبضے سے ایک کلو چرس برآمد کرکے قبضے میں لے اسی طرح پشتون آباد کے ایس ایچ او فضل الرحمن خلجی نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ ایک ایس ایم جی بمعہ 30 رائونڈ برآمد کرکے ملزم رئیس خان کو گرفتار کرلیا۔ اس کے علاوہ ایک موٹر سائیکل برآمد کرکے قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں