کوئٹہ پولیس کا منشیات فروشوں، مفرور اور سنیچنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن، 8 ملزمان گرفتار

10

کوئٹہ پولیس نے منشیات فروشوں ، نامزد مفرور اور سنیچنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات ، اسلحہ ایمونیشن اور موبائل فون برآمد کرلئے پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل کی خصوصی ہدایت پر نیو کچلاک پولیس کے ایس ایچ او عبدالحئی گرانی نے مفرور ملزم حاجی واحد کو گرفتار کرلیا جبکہ 15 گاڑیوں سے غیر نمونہ نمبر پلیٹیں اور 12 موٹر سائیکلوں کی چیکنگ بھی کی اس کے علاوہ تھانہ ہزارہ ٹائون کے عملے نے مفرور ملزم فاروق کو گرفتار کیا جبکہ 6 افغان باشندوں کو بھی حراست میں لے لیا اسی طرح پشتون آباد پولیس نے ملزم نجیب سے 1 کلو 10 گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔

اس کے علاوہ بروری پولیس نے نجیب اللہ کے قریب کے قبضے سے ایک پسٹل بمعہ رائونڈ برآمد کرکے قبضے میں لے لئے تھانہ شہید امیر محمد دستی کے عملے نے نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اس کے علاوہ زرغون آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حبیب اللہ سے 3 مسروقہ موبائل، عبداللہ سے پسٹل بمعہ رائونڈ اور نجب الدین ، راجا عبداللہ کو بھی گرفتار کرلیا۔ اس کے علاوہ تھانہ شہید ڈی ایس پی شہید جمیل کاکڑ کے عملے نے عبدالغنی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک پسٹل بمعہ رائونڈ برآمد کرلئے اور گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں