پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابق صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری میر محی الدین رند نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے آئندہ بلدیاتی انتخابات شہر کی سیاسی سمت کا واضح تعین کریں گے، اور اس بار عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے پیپلز پارٹی پر بھرپور اعتماد کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے پر اعتماد لہجے میں دعوی کیا کہ پیپلز پارٹی نہ صرف کوئٹہ سٹی بلکہ چاروں ٹانز میں بھی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، اور تمام اہم نشستوں خصوصا چیئرمین شپ پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے حصے میں آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ عوام پیپلز پارٹی کے عوام دوست منشور، کارکنوں کی دن رات کی محنت اور قائدین کی مخلصانہ قیادت سے متاثر ہو کر پارٹی کی حمایت کر رہے ہیں۔
میر محی الدین رند نے کہا کہ کوئٹہ کی عوام اب روایتی سیاست سے تنگ آ کر تبدیلی اور خدمت پر یقین رکھتی ہے، اور پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کے ایجنڈے کو آگے بڑھا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی سطح پر اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے، اور کامیابی کے بعد شہر کے مسائل حل کرنے کے لیے ایک جامع حکمتِ عملی کے تحت کام کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی کامیابی کوئٹہ کی ترقی، خوشحالی، شفاف بلدیاتی نظام اور عوام کے مسائل کے حل کی طرف اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔ میر محی الدین رند نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ گھر گھر جا کر عوام سے رابطے مزید تیز کریں تاکہ کامیابی کا یہ سفر مزید مضبوط ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے باشعور عوام جانتے ہیں کہ شہر کی بہتری اور عوامی مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی کی قیادت ہی فراہم کر سکتی ہی









