کوئٹہ، سرکاری نرخنامے سے زائد قیمت پر آٹا فروخت کرنے والے 8ہول سیل ڈیلرز جیل منتقل

31

ضلعی انتظامیہ کوئٹہ سرکاری نرخنامے سے زائد قیمت پر آٹا فروخت کرنے والے 8ہول سیل ڈیلرز کو جیل منتقل کردیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) محمد امیر حمزہ نے سب ڈویژن سٹی کے مختلف علاقوں میں آٹے کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے دکانوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے دکانداروں کو آٹے کی فروخت سرکاری نرخنامے کے مطابق یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت وارننگ جاری کی۔

اس کے علاؤہ اسسٹنٹ کمشنر سریاب کی ٹیم نے ایسٹرن بائی پاس، جتک اسٹاپ اور گیلانی روڈ سریاب پر آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے کارروائیاں کیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق کارروائی کا مقصد سرکاری نرخنامے پر عمل درآمد یقینی بنانا، عوام کو مہنگے داموں آٹے کی فروخت سے بچانا اور مقررہ قیمتوں پر آٹے کی دستیابی یقینی بنانا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے، بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں