پیوٹن نے روسی فوج کو یوکرین کے توانائی نظام پر بڑے حملوں کی تیاری کا حکم دے دیا

27

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روسی مسلح افواج کو یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور توانائی کی تنصیبات پر بڑے پیمانے پر حملوں کی تیاری اور کارروائیوں کا حکم دے دیا۔

روسی میڈیا کے مطابق پیوٹن نے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد کہا کہ روسی افواج کو یوکرین کی توانائی تنصیبات کے خلاف بڑے حملے کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

پیوٹن کے مطابق یہ اقدام روسی شہری انفراسٹرکچر اور آئل ریفائنریز پر یوکرینی مسلح افواج کے حملوں کے جواب میں کیا جا رہا ہے۔

روسی صدر نے یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے روسی فضائی حدود کو بند کرنے سے متعلق بیان پر بھی ردعمل دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں