پی ٹی آئی کا 4 اکتوبر کو لانگ مارچ کا حتمی فیصلہ، ارکان اسمبلی کو اہم ہدایات جاری

32

تحریک انصاف نے 4 اکتوبر کو اسلام آباد مارچ کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے تمام ارکان اسمبلی، پارٹی عہدیداروں، ذیلی تنظیموں کو تیاری کی ہدایات جاری کردیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 27 ستمبر سے مؤخر کیے گئے لانگ مارچ کو مزید ملتوی نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کردہ 4 اکتوبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اس حوالے سے ارکان اسمبلی، عہدیداروں، ذیلی تنظیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ لانگ مارچ کی مکمل تیاری کریں جبکہ اس حوالے سے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق 2 اکتوبر کو لانگ مارچ کا شیڈول جاری کیا جائے گا جبکہ وزیراعلی کی سربراہی میں قافلہ پشاور سے روانہ ہوگا اور صوابی میں پڑاؤ کرے گا جہاں سے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا،ْ

وزیراعلی سہیل آفریدی نے ہدایت کی ہے کہ لانگ مارچ پرامن ہوگا، کارکن اور ارکان اسمبلی دو ہاتھ اور دو پاؤں لیکر جائیں گے، غلیلیں، ڈنڈے اور بندوقیں لے کر نہیں جائیں گے جو انتشار کی کوشش کریں انھیں پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں