عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، مہراللہ بادینی

113

ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انر ویل کلب کو ئٹہ کی جانب سے میڈیکل فری آئی کیمپ کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا کیمپ میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے حصہ لیا اورمریضوں کا معائنہ کیا انر ویل کلب کی صدر پروفیسر شہلا گل اور چارٹر ممبر بشریٰ کمال سمیت دیگر بھی موجود تھے ڈی سی نے کہا کہ انر ویل کلب کی جانب سےایسے اقدامات عوام کو صحت سے متعلق سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اس موقع پر کلب کی صدر پروفیسر شہلا گل نے کہا کہ کیمپ کا مقصد غریب عوام کا مفت معائنہ کر کے انہیں ادویات فراہم کر نا ہے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں