میر عبدالوحید لانگو نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ، کم پریشر اور 25 سے 40 ہزار روپے تک کے بھاری بلوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کی عدم فراہمی نے غریب عوام بالخصوص مزدور طبقے کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے24 گھنٹوں میں صرف دو سے تین گھنٹے گیس کی فراہمی باعث تشویش ہے۔ ایک طرف عوام کو گیس کی سہولت میسر نہیں جبکہ دوسری جانب بھاری بل بھیج کر ان پر مالی بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔میر عبدالوحید لانگو نے حکومت اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام سے مطالبہ کیا کہ گیس کی فراہمی اور پریشر بہتر بنایا جائے اور غریب عوام کو بھاری بلوں میں فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔
گیس پریشربحال کرکے عوام کوریلیف فراہم کیاجائے
13









