ایک سال میں چینی اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، چکن کی قیمت میں معمولی اضافہ

54

ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق ملک میں ایک سال کے دوران چینی اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا جبکہ چکن کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 137 روپے 33 پیسے تھی جو اب 159 روپے 74 پیسے ہو گئی ہے، یعنی چینی کی قیمت میں 16.32 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سال 2025 کے دوران چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 229 روپے تک پہنچ گئی۔

اسی عرصے میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی اوسط قیمت 1794 روپے 93 پیسے سے بڑھ کر 2199 روپے 85 پیسے ہو گئی، جو 22.56 فیصد کے اضافے کے مترادف ہے۔

دستاویز کے مطابق زندہ برائلر چکن کی فی کلو قیمت ایک سال قبل 409 روپے 22 پیسے تھی جو اب 424 روپے 89 پیسے تک پہنچ گئی، یعنی چکن کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں یہ تفصیلات عوام کو قیمتوں میں اضافے کے رجحانات سے آگاہ کرنے کے لیے جاری کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں