39

پرائس کنٹرول کاروائیاں،13 دکاندار گرفتار ، 5 جیل منتقل

پرائس کنٹرول کاروائیاں94 دکانوں کا معائنہ13 دکانداران گرفتار9 دکانیں سیل5 دکاندار جیل منتقل21 دکانداروں پر جرمانے عائد ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی زیر نگرانی پرائس کنٹرول کی کارروائیاں جاری رہیں۔ مختلف مارکیٹوں اور کاروباری مراکز میں کل 94 دکانوں کا معائنہ کیا گیا۔

کارروائی کے دوران 13 دکاندار گرفتار کیے گئے، 5 دکانداروں کو جیل منتقل کیا گیا جبکہ 21 دکانداروں پر جرمانے عائد کیے گئے۔

ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے سب ڈویژن سریاب، صدر اور کچلاک میں تندوروں، بیف شاپس، مٹن شاپس اور چکن ڈیلرز کے خلاف پرائس کنٹرول قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں عمل میں لائیں۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیا کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ایسے اقدامات مسلسل جاری رہیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں