کچلاک سے سریاب تک پیپلز ٹرین چلانے کیلئے تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ گئیں

34

کوئٹہ کے شہریوں کو سفر کی بہتر اور سستی سہولت کی فراہمی کیلئے کچلاک سے سریاب تک پیپلز ٹرین چلانے کیلئے تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ گئیں ٹرین کیلئے دو کوچز اور ایک پاور وین کوئٹہ پہنچ گئیں ،پیپلز ٹرین کا افتتاح رواں ہفتہ متوقع ہے ۔

پیپلز ٹرین کیلئے سریاب سے کچلاک تک 32کلومیٹر کے ٹریک پر سات ریلوے اسٹیشن ہوں گے جن میں پانچ انگریز دور کے بنے ہوئے ہیں جبکہ دو نئے اسٹیشنز لوڑ کاریز اور جی او آر کالونی کے مقام پربنائے گئے ہیں ان اسٹیشنز کی تیاری اور تزین و آرائش مکمل ہوچکی ہے جبکہ اسلام آباد سے پیپلز ٹرین کیلئے دو کوچز اور ایک پاور وین کوئٹہ پہنچ گئیںدونوں کوچز میں سو افراد کے بیٹھنے اور تیس افراد کے کھڑے ہوکر سوار کرنے کی گنجائش ہے۔

، محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کے مطابق پیپلز ٹرین کا افتتاح رواں ہفتہ متوقع ہے توقع ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی پیپلز ٹرین کا افتتاح کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں