پاک-چین فرینڈشپ اسپتال کو 2 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کیلئے تیاریاں مکمل

56

) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے پاک-چین فرینڈشپ اسپتال (پی سی ایف ایچ) گوادر کو 2 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ بجلی کی ترسیلی لائنوں اور متعلقہ انفراسٹرکچر کی تعمیر نومبر 2025 کے پہلے ہفتے میں مکمل کر لی گئی۔۔گوادر پرو کے مطابق2 میگاواٹ بجلی کی فراہمی سے پاک-چین فرینڈشپ اسپتال کے تمام طبی آلات اور محکمے اپنی بہترین استعداد کے مطابق کام کر سکیں گے۔

گوادر پرو سے گفتگو کرتے ہوئے اسپتال کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بجلی کی ترسیلی لائنیں مرکزی گرڈ اسٹیشن سے ایک مخصوص فیڈر تک بچھائی گئی ہیں تاکہ اسپتال کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔۔گوادر پرو کے مطابق گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی ای) کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بجلی کی عدم دستیابی کے باعث اب تک اسپتال کی توانائی کی ضروریات کسی حد تک ڈیزل جنریٹر کے ذریعے پوری کی جا رہی تھیں، جس کی ماہانہ آپریٹنگ لاگت تقریباً 20 لاکھ روپے ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے اسپتال میں نصب بھاری طبی مشینری غیر فعال رہی۔گوادر پرو کے مطابق پاک-چین فرینڈشپ اسپتال (پی سی ایف ایچ) گوادر، جون 2024 میں اپنے قیام کے بعد سے، اب تک گوادر اور بلوچستان کے مختلف علاقوں کے دو لاکھ بارہ ہزار سے زائد غریب مریضوں خصوصاً خواتین اور بچوں کو آؤٹ پیشنٹ (او پی ڈی) اور ایمرجنسی شعبوں میں بہترین مفت طبی سہولیات فراہم کر رہا ہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں