وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دی۔
تحریک انصاف کے شفقت عباس اعوان نے فوراً ہی دعوت قبول کرلی ۔ پروگرام کے میزبان حامد میر کو گواہ بھی بنالیا ۔
وزیرمملکت بیرسٹر عقیل ملک نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے وعدہ کیا ہے کہ وہ آج ہی اسپیکر ایاز صادق سے رابطہ کرکے کہیں گے کہ تحریک انصاف سے فوراً مذاکرات شروع کیے جائیں۔
تحریک انصاف کے شفقت عباس اعوان نے کہا کہ وہ محمود خان اچکزئی، راجا ناصر عباس اور تحریک انصاف کی سینیر لیڈر شپ کو لے کر اسپیکر آفس یا کمیٹی روم نمبر پانچ میں سے جہاں بھی کہا جائے گا وہاں مذاکرات کے لیے پہنچ جائیں گے ۔









