وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس میں شرکت کے لیے کوئٹہ پہنچ گئے۔

11

وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔

کوئٹہ پہنچنے پر گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ کوئٹہ میں وزیراعظم امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں