پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) نے عمران خان کے علاج اور معائنے کے بعد اعلامیہ جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پمز انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو 20 اور21 اگست کی درمیانی شب اسپتال لایا گیا۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کے معائنے کے دوران شفا اسپتال کے دو اسپیشلسٹ ڈاکٹر موجود رہے جبکہ متعلقہ ماہر ڈاکٹروں نے بھی بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا۔









