1 ماہ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 59 روپے اضافے کا انکشاف

20

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی یومیہ قیمتوں کے تعین کا سلسلہ 18 جولائی 2026 سے شروع ہوا جس کے بعد سے قیمتیں کم ہونے کا رجحان کم دیکھا گیا ہے۔

گزشتہ 8 روز سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور آج بھی 16 ستمبر کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 10 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 41 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 384 روپے 34 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 415 روپے 83 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔ یومیہ بنیاد پر پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے عوام شدید پریشان جبکہ مہنگائی کا طوفان ہر روز شدت کے ساتھ شہریوں کو متاثر کررہا ہے۔

اگر نظر ڈالی جائے تو 14 اگست کو فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 325.43 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 383.95 روپے فی لیٹرتھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں