پاکستانی فری لانسرز کی نئے مالی سال کے پہلے ماہ برآمدی آمدن میں 45 فیصد اضافہ

30

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق فری لانسرز نےجولائی 2026 میں 17 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز زرمبادلہ کمایا، گزشتہ سال جولائی میں فری لانسرز کی برآمدی آمدن 12 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز تھی۔

سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ جون 2026 میں فری لانسرز کی برآمدی آمدن 16 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز تھی۔

پاکستانی فری لانسرز نے مالی سال 2025۔26 میں ریکارڈ ایک ارب 76 کروڑ ڈالرز کا زرمبادلہ کمایا تھا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال فری لانسرز کی برآمدی آمدن میں 78 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔ مالی سال 2024۔25 میں فری لانسرز ایکسپورٹ ارننگ98 کروڑ50 لاکھ ڈالرز تھی۔

مالی سال 2023۔24 میں فری لانسرزکی برآمدی آمدن 50کروڑ50 لاکھ ڈالرز اور مالی سال 2022۔23میں فری لانسرز ایکسپورٹ ارننگ 36کروڑ40 لاکھ ڈالرز تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں