پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 3600 پوائنٹس کی شاندار تیزی سے کاروبار کا آغاز

47

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کا آغاز شاندار تیزی کے ساتھ ہوا ہے۔

پیر کے روز بازار حصص میں کاروبار کا آغاز 3611 پوائنٹس کی زبردست تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 71 ہزار 456 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔

مارکیٹ میں تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ اسٹاک ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونا مثبت علامت ہے، جس کے نتیجے میں آج دن بھر سودوں کی خرید و فروخت میں تیزی رہنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی و مندی کا ملا جلا رجحان رہا، تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں حصص کی مالیت میں اضافہ ریکارڈ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں