بلوچستان :آپریشن شعبان جاری، مزید 7 دہشت گرد ہلاک، مجموعی تعداد 109 ہوگئی: سیکیورٹی ذرائع

20

ایف سی بلوچستان، بلوچستان پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن شعبان جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تازہ کارروائیوں میں مزید 7 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں، جس کے بعد 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 109 ہوگئی ہے۔



سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں جاری مشترکہ آپریشن شعبان کے دوران پاکستان فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں فضائی اور زمینی کارروائیاں کیں۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کو ہوائی اور زمینی کارروائیوں میں نشانہ بنایا جارہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف آج مختلف علاقوں میں کی جانے والی 2 کارروائیوں کے دوران مزید 7 دہشت گر مارے گئے۔ پہلی کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جو مختلف دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ اسی طرح سران ٹنگی میں دوسری تازہ کارروائی کے دوران مزید 4 دہشت گردوں کوہلاک کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن شعبان کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 71 ہوچکی ہے جب کہ 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 109 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں