6

قلات میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

قلات محلہ خیل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق ہوگیا واقع کے بعد ورثائکا قومی شاہراہ پر نعش رکھ کر احتجاج قومی شاہراہ بلاک قلات کے علاقے خیل میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص عبد الستار ولد عبد العزیز قوم نیچاری سکنہ خیل کو شدید زخمی کردیا جو موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا واقع کے بعد مقتول کے ورثاء نے نعش کو کوئٹہ کراچی شاہراہ پر رکھ کر احتجاج کیا جس سے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی تاہم ضلع انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد مقتول کے ورثاء نے اپنا احتجاج ختم کرکے شاہراہ پر ٹریفک کو بحال کر دیا قتل کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی قلات پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں