کچلاک کے علاقے میں بائی پاس پر تیز رفتار گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کچلاک کے علاقے میں جلوہ گیر کے مقام پر تیز رفتار ڈمپر اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ڈرائیور اول خان موقع پر جاں بحق جبکہ نصر اللہ، گلزار ،عصمت اللہ اور سید اللہ زخمی ہوگئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمیوں اور نعش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی کچلاک پولیس کررہی ہے۔









