وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار خیر محمد کو گیس بل کی مد میں 1 لاکھ 7 ہزار کا ریلیف فراہم کروا دیا گیا۔درخواست گزار خیر محمد نے بتایا گیس لیکیج کے باعث درخواست گزار کو 2 لاکھ سے زائد کا بل موصول ہوا۔جس کی درستگی کے لیے وہ گیس آفس گئے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
لہذا، انصاف کے حصول کے لیے انہوں نے وفاقی محتسب دیجنل آفس کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی۔
درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمے نے اپنی غلطی تسلیم کر دیا۔اور وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار کا بل درست کیا۔جس سے درخواست گزار کو گیس کے بل پر 1 لاکھ 7 ہزار کا ریلیف فراہم ہوا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔









