وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار کبیر احمد کو بجلی کے بل میں 418 یونٹس کا ریلیف دلوا دیا گیا

26

وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار کبیر احمد کو بجلی کے بل میں 418 یونٹس کا ریلیف دلوا دیا گیا۔درخواست گزار کبیر احمد نے وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ میں دائر اپنی درخواست میں مقف اختیار کیا کہ کیسکو کی جانب سے انہیں غیر منصفانہ طور پر زائد یونٹس پر مشتمل بجلی کا بل جاری کیا گیا۔
انہوں نے بل کی درستگی کے لیے متعدد بار متعلقہ دفتر سے رجوع کیا، تاہم ان کی شکایت کا ازالہ نہ کیا گیا۔
انصاف کے حصول کے لیے درخواست گزار نے وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ سے رجوع کرتے ہوئے متعلقہ محکمے کے خلاف شکایت درج کرائی۔ درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ حکام کو طلب کرکے کیس کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب پیش نہ کر سکا، جس پر وفاقی محتسب نے درخواست گزار کے بجلی کے بل کی فوری درستگی کے احکامات جاری کیے۔وفاقی محتسب کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ نے بجلی کے بل کی تصحیح کر دی، جس کے نتیجے میں درخواست گزار کو 418 یونٹس کا ریلیف فراہم کیا گیا۔درخواست گزار نے بروقت اور منصفانہ انصاف کی فراہمی پر وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں