وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار داؤد شاہ کا بلاک شناختی کارڈ بحال کروا دیا

28

وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار داؤد شاہ کا بلاک شناختی کارڈ بحال کروا دیا گیا۔درخواست گزار داؤد شاہ نے بتایا کہ ان کے خاندانی ریکارڈ میں اجنبی شخص کے اندراج سے انکا شناختی کارڈ نادرا کی جانب سے بلاک کر دیا گیا تھا۔جس کی بحالی کے لیے وہ متعدد بار نادرا دفتر اور کمیٹیوں کے سامنے پیش ہوئے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

لہذا، انصاف کے حصول کے لیے انہوں نے وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کی تاخیر اورعدم توجہی کے خلاف درخواست دائر کی۔

درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔

لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کا خاندانی ریکارڈ درست کر کے ان کے بلاک شناختی کارڈ بحال کیے جائیں۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کے خاندانی ریکارڈ سے اجنبی لوگوں کو نکال کر درخواست گزار کا شناختی کارڈ بحال کر دیا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں