ْوفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار عبدالمتین کا 25 دن میں بلاک شناختی کارڈ بحال کروا دیا

18

وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار عبدالمتین کا 25 دن میں بلاک شناختی کارڈ بحال کروا دیا گیا۔درخواست گزار عبدالمتین نے بتایا کہ انکے خاندانی ریکارڈ میں اجنبی شخص کا اندراج ہو گیا تھا۔جس کی وجہ سے انکا شناختی کارڈ نادرا کی جانب سے بلاک کر دیا گیا تھا۔جس کی بحالی کے لیے انہوں نے 2013 سے کئی کمیٹیاں کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

لہذا، درخواست گزار نے انصاف کے حصول کے لیے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رابطہ کیا اور متعلقہ محکمے کی تاخیر اور عدم توجہی کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔

سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کے خاندانی ریکارڈ سے اجنبی شخص کو نکال کر درخواست گزار کا بلاک شناختی کارڈ فوری طور پر بحال کیا جائیں۔

احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کے خاندانی ریکارڈ سے غیر متعلقہ شخص کو نکال کر درخواست گزار کا بلاک شناختی کارڈ بحال کر دیا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں