19 نومبر کو بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاج ہوگا، نیشنل پارٹی

41

نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر احمد محمد شہی نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے کے مطابق 19 نومبر کو بلوچستان بھر میں شٹر ڈان ہڑتال اور احتجاج کی کال کو کامیاب بنانے کے لیے عوام بھرپور تعاون کریں۔

انہوں نے نیشنل پارٹی کے بلوچستان بھر کے تمام ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہڑتال اور احتجاج کو کامیاب بنانے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس میں شریک سیاسی جماعتوں سے فوری رابطے کریں، مشترکہ حکمت عملی مرتب کریں اور عوامی سطح پر آگاہی و رابطہ مہم کو موثر بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ بلوچستان کے اجتماعی مسائل اور عوامی مطالبات کی ترجمانی کرتا ہے، اس لیے تمام سیاسی جماعتوں اور عوام کو مشترکہ جدوجہد میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں