نامعلوم وجوہات کی بنا پرنوشکی بازار بند، سیکیورٹی فورسز نے شہر کے مختلف اہم مقامات اور بازار میں پوزیشن سنبھال لی

26

شہر کا مرکزی بازار جمعرات کے روز اچانک نامعلوم وجوہات کی بنا پر بند ہوگیا، جس کے باعث کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں اور شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

ذرائع کے مطابق بازار کی بندش کے دوران سیکیورٹی فورسز نے شہر کے مختلف اہم مقامات اور بازار میں پوزیشن سنبھال لی، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی دیکھنے میں آئے۔

تاحال سرکاری سطح پر بازار کی بندش یا سیکورٹی اقدامات کی وجوہات سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، جس کے باعث مختلف قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں