امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے آغاز پر انھیں یقین تھا کہ حکومت کی تبدیلی ممکن ہوسکتی ہے تاہم بعد میں اپنا مؤقف تبدیل کرلیا۔
فوکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جب صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا جنگ کے آغاز میں انھیں واقعی لگتا تھا کہ ایران میں حکومت تبدیل ہو سکتی ہے؟
اس پر امریکی صدر نے جواب دیا کہ ہاں، مجھے ایسا ہی لگتا تھا۔ اگر عوام کے پاس ہتھیار ہوتے تو ممکنہ طور پر صورتحال مختلف ہو سکتی تھی۔
صدر ٹرمپ کے بقول انھیں بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ حکومت 52 ہزار یا اس سے بھی کم لوگوں کو مارنے پر آمادہ ہوگی۔
خیال رہے کہ ٹرمپ کا یہ بیان اس تقریر کے تناظر میں سامنے آیا ہے جو انھوں نے 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے آغاز کے موقع پر کی تھی۔









