21

کرنٹ اکاؤنٹ سے متعلق اسٹیٹ بینک کے نئے اعداد و شمار سامنے آگئے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی معیشت سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں جن کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ 2026 میں کرنٹ اکاؤنٹ 1.07 ارب ڈالر سرپلس رہا، جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 363 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2025 میں بھی کرنٹ اکاؤنٹ 1.27 ارب ڈالر سرپلس تھا، جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں مجموعی طور پر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے نکل کر 17 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سرپلس میں تبدیل ہو گیا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ پہلے 8 ماہ میں یہ اکاؤنٹ 89 کروڑ 60 لاکھ ڈالر خسارے میں تھا۔ اس سے قبل گزشتہ مالی سال اسی مدت میں کرنٹ اکاؤنٹ 1.75 ارب ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا تھا۔

فروری 2026 میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 23 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہا۔

معاشی ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت بیرونی کھاتوں میں بہتری اور مالی استحکام کی جانب اہم اشارہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں