نواب ثناء اللہ زہری کا میر شفیق مینگل پر خود کش حملے کی مذمت

8

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے خضدار میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میر شفیق الرحمان مینگل کی رہائش گاہ پر ہونے والے خودکش حملے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے زیارت سے اغواء ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر بھی رنج و غم کا اظہار کیا نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ خضدار کے پرامن حالات کو خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ میر شفیق الرحمان مینگل کی رہائش گاہ پر حملہ اور بے گناہ شہریوں کا جانی نقصان انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اب آبادیوں میں گھس کر عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ان کا کہنا تھا کہ زیارت سے اغواء ہونے والے پولیس اہلکاروں کی لاشوں کی برآمدگی بھی انتہائی افسوسناک واقعہ ہے اور شہریوں کے تحفظ پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی ہے سابق وزیر اعلی نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل اور اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں