ایران کے خلاف میرا جنگ کا فیصلہ درست تھا، ٹرمپ

16

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق اپنے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایران جنگ میں پہلے ہی کامیابی حاصل کرچکا ہے۔

ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے معاملے پر فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا گیا تھا اور امریکا اس جنگ میں اپنی برتری ثابت کرچکا ہے۔

انہوں نے یوکرین جنگ ختم کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات پر کہا کہ اگر اے آئی انسانیت کے خلاف گئی تو اسے روکنے کے لیے کوئی نہ کوئی راستہ موجود ہوگا۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے امریکی فوج کے ہتھیاروں کے ذخائر کم ہونے سے متعلق رپورٹس کو یکسر مسترد کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں