سریاب برماہ ہوٹل کے رہائشی عبدالعزیز نے کہا ہے کہ میرا بھائی عبدالکبیر گزشتہ 5 ماہ سے غائب ہے بہت تلاش کیا کچھ پتہ نہیں کہ وہ کہاں ہے اگر اس کا کسی کالعدم تنظیم سے تعلق ہوا تو میرا اور میرے خاندان کا اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنی والدہ کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔
عبدالعزیز نے کہا کہ میرا 28 سالہ چھوٹا بھائی عبدالکبیر 5 ماہ قبل گھر سے نکلا تھا بہت تلاش کیا اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ملی کہ وہ کہاں ہے اگر اس کا کسی کالعدم تنظیم سے تعلق ہوا تو میرا اور میرے خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا.









