مراکش کی فٹبال ٹیم کے کپتان اشرف حکیمی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے مقدمے میں عدالت کا سامنا کریں گے۔ تاہم، وہ آج رات اسکاٹ لینڈ کے خلاف مراکش کے ورلڈ کپ میچ کا حصہ ہوں گے۔
نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق 27 سالہ اشرف حکیمی (جو فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین کے دفاعی کھلاڑی ہیں) پر خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا الزام ہے، جن سے ان کی ملاقات انٹرنیٹ پر ہوئی تھی۔ اگر جرم ثابت ہو گیا تو انہیں 15 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔








