سندھ میں ایم پاکس پھر سر اٹھانے لگا، مزید 3 کیسز رپورٹ

28

سندھ میں ایم پاکس نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا اور 4 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 3 کی تصدیق ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ انفیکشن ڈیزز اسپتال نیپا میں 3 تصدیق شدہ اور ایک مشتبہ کیس رپورٹ ہوا۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ اسپتال میں مجموعی طور پر ایم پاکس کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ۔

ذرائع نے بتایا کہ 2 کیسز کا تعلق اندرون سندھ جبکہ ایک کیس کا تعلق کراچی سے ہے، ایک مشتبہ کیس کی ٹیسٹ رپورٹ آنا باقی ہے۔ اندرون سندھ سے تعلق 2 کیسز میں باپ اور بیٹی شامل ہیں۔

ایک تصدیق شدہ کیس کا تعلق کراچی سے ہے جس کی عمر 46 سال اور رہائش فیڈرل بی ایریا کی ہے۔ ذرائع کے مطابق تنیوں مریضوں کی پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی۔

حالیہ کیسز سامنے آنے کے بعد سندھ میں رواں سال ایم پاکس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 39 جبکہ کراچی میں مجموعی طور پر تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 ہوگئی۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایم پاکس ایک وائرل بیماری ہے اور اس وائرس کا تعلق چیچک کے وائرسز کے خاندان سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں